بچے تیاری پکڑ لیں! میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر

BISE Larkana Announces HSC Part-II (Pre-Medical) Result - UrduPoint
BISE Larkana Announces HSC Part-II (Pre-Medical) Result - UrduPoint

لاہور( نیوز ڈیسک ) کورونا کی تیسری لہر کے باجود بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہورہے ہیں۔ بلوچستان میں میٹرک امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 30 ہزار طلبہ شرکت کریں گے۔400 کے قریب امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ 1200 افراد پر مشتمل سپروائزری اسٹاف تعینات ہوگا۔ دوسری جانب صدر آل سندھ پرائیویٹ

اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔ کالجز سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں