جہانگیر ترین جلد ہی تحریک انصاف سے راہیں جدا۔۔۔؟عمران خان نے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

PTI's disqualified leader Jahangir Tareen attends cabinet meeting - Daily  Times
PM Imran, Jahangir Tareen likely to meet soon

جہانگیر ترین جلد ہی تحریک انصاف سے راہیں جدا۔۔۔؟عمران خان نے پیروں تلے سے زمین نکل گئی،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی وزیر شہلا رضا کے بعد اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین جلد ہی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدمرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ جہانگیر خان ترین جلد ہی پی ٹی آ ئی سے راہیں جدا کرنے والے ہیں۔انھوںنے کہاکہ تین سال میں وفاق نے

صوبوں کو دیا کیا ہے؟ چھیننے میں لگے ہیں، ہمارا 85 فیصد ٹیکس ریونیو وفاق اکٹھا کرتا ہے، زیرو فیصد گروتھ کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر ہفتے چیف سیکرٹری کو کہتے ہیں کہ عمارتیں کیوں نہیں بنا رہے،کچھ شر پسند ہیں جو ہر روز نئے نوٹیفکیشن نکلوا دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے کو ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہیں، صنعتکاروں کے ساتھ ملکر صنعتی علاقے کو ترقی دلائیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں