بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان آنے والے ہیں

Pakistan PM Imran Khan calls Narendra Modi to congratulate him on election  victory - YouTube
Modi will damage India more than any enemy, says PM Imran

بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان آنے والے ہیں ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں پاک بھارت تعلقات میں برف پگھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔اور اب بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی خبریں سننےمیں آرہی ہیں۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔اسی تناظر میں ممکنہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے بھارت کے

ساتھ بیک ڈور چینل رابطے گذشتہ ایک برس سے جاری ہیں ، پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد کی بحالی میں یو اے ای اور برطانیہ کی جانب سے بھی اہم کردار ادا کیا جارہا ہے جب کہ مسقتبل میں بھی مذکورہ دونوں ممالک کی طرف سے پاک بھارت اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اضافی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس اکتوبر میں سارک سمٹ میں شرکت کے موقع پر پاکستان آئیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں