کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، مکمل لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے کورونا کیسز کی شرح میں غیر معمولی اضافے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکمت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ اس

حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے اور اتوار کو گوشت کی دکانیں، بیکری ،پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں صبح چھ سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹور 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام افسران وضاحتی مراسلے پر ہر صورت عمل درآمد کراوائیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو گڈز ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جبکہ ایس او پی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پہلے ہی ہفتے میں دو دن پابندی عائد ہے، سندھ حکومت تعلیمی ادارے بھی بند کر رکھے ہیں، جبکہ اب ہفتے میں دو دن تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 5اموات ہو گئیں مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 5مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے1کا تعلق مظفرآباد، 3کا پونچھ اور1کا میرپورسے ہے، 136مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1160افراد کے کورونا وائرس کےشبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں