پاکستان میں آئندہ 24گھنٹوں کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کوٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا ، کشمیر،

پنجاب، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختو نخوا: کالام43، کاکول 27، بالاکوٹ، مالم جبہ 25، پٹن 24، میرکھانی 22، سیدو شریف 17، دروش 11، چترال 09، پشاور(ایئر پورٹ 04، سٹی)، دیر (لوئر 03، اپر 02)، تخت بائی، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان 03،پاراچنار، چراٹ 02، کشمیر: مظفرآباد(ائیر پورٹ30،سٹی 23)،راولاکوٹ 28،گڑھی دوپٹہ 25، کوٹلی 18، پنجاب: مری34، اسلام آباد( سید پور12، زیرو پوائنٹ 10، ائیر پورٹ ،گولڑہ 09،بوکرہ 06)،راولپنڈی (چکلالہ 09،شمس آباد 08)،سیالکوٹ (ایئر پورٹ 08، سٹی 02)، گجرات، نارووال 06،جہلم 05، ملتان (سٹی 04، ائیر پورٹ 02)، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، حافظ آباد، قصور، منگلہ 04، جوہر آباد، منڈی بہاولدین، ساہیوال، فیصل آباد، چکوال 03، لاہور (ایئر پورٹ 03، سٹی 02)، بہاولنگر، خانیوال، نور پور تھل، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بہاولپور (ایئر پورٹ)، کوٹ اددو، بھکر، جھنگ، لیہ، ڈیرہ غازی خان 01، گلگت بلتستان: استور14، سکردو 12، بگروٹ08، گوپس ،بونجی، ہنزہ06، گلگت04، بلوچستان : بارکھان 05 اورسبی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 43، مٹھی ، سکرنڈ 42، چھوراور دادو میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں