”سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ،فروس عاشق اعوان کی وکٹ اڑا لی گئی“

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئیں۔فردوس عاشق اعوان بیشتر اوقات مختلف کھیلوں کے میدانوں میں اپنا لوہا منواتی نظر آتی ہیں۔ ان کو متعدد بار کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیتے دیکھا گیا ہے۔گزشتہ روز وہ لاہور قلندرز کی کرکٹ اکیڈمی پہنچیں اور پیڈ ہیلمنٹ پہن کر باؤلنگ کا سامنا شروع کردیا تاہم وہ پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں