جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے بیان کو مستر د کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما سید ہ شہلا رضا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے ۔ تاہم اس حوالے سے جہا نگیر ترین نے شہلا رضا کے بیان کو مسترد کرتے

ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پی پی قیادت سے ملاقات اور شمولیت کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہوگی ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما نے سید ہ شہلا رضا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے ۔ پی پی سینئر رہنما نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں