بس کچھ ہی گھنٹے باقی پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آج پیر کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاتاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 سے 3 دن کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی گئی ہے ۔ آج رات سے بدھ تک کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں بارشیں ہوںگی۔رپورٹ کے مطابق بروز منگل

خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان،بالائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ٓا ند ھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ بروز بدھ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھواراورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختو نخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر،پنجاب اور بلو چستان میں ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخواہ: کالام 10، پٹن 05، بالاکوٹ، دورش،دیر03، چترال، میر کھانی۔کاکول،مالم جبہ02،پشاور ،سیدو شریف، پاراچنار، چیراٹ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 07،استور 05، سکردو04، گلگت، بونجی02، ہنزہ01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ06، مظفرآباد(ایئر پورٹ02،سٹی01)،بلوچستان: زیارت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گز شتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 46،سکرند،چھوراور میٹھی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں