اپریل میں کیا ہونے والا ہے ؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Karachi receives first monsoon shower - Pakistan - DAWN.COM
Karachi receives first monsoon shower - Pakistan - DAWN.COM

اپریل میں کیا ہونے والا ہے ؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،لاہور(ٹوڈے نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کاآؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک دو لہریں آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت

معمول کے مطابق اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں گردآلود آندھیوںسے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں پولن سیزن ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں