تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش۔۔۔!!! موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

PMD predicts fourth spell of rain to hits parts of Pakistan from Thursday

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش۔۔۔!!! موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی،اسلام آباد(نیوزڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:کراچی ،دادو،مٹھی44، چھور،شہید بینظیر آباد،ٹھٹھہ، لسبیلہ اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے پانچویں روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری جبکہ گرم ہوا 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 45 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات
کے مطابق کراچی میں آج شام سے موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں