پہلا روزہ کب ہوگا؟حیران کن پیشنگوئی کر دی گئی

پہلا روزہ کب ہوگا؟حیران کن پیشنگوئی کر دی گئی،اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ رمضان کا چاند اسلام آباد،لاہور،پشاوراورکراچی میں واضح نظرآئے گا،پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیرسائنس فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئ دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور چودہ رمضان کو پہلا روزہ ہو گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے آمین۔دوسری جانب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کونظر آجائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں