تعلیمی اداروں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کی خبر آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی تاہم نجی اسکول مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی گئی۔بتایا

گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے ، جس کے بعد صبح کی شفٹ میں اسکول ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12بجے سے پونے 3 بجے تک کھلیں گے اس کے علاوہ جمعہ کے روز تمام اسکول صبح ساڑھے 7 بجے سے سارھے 10بجے تک کھولئے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت نے بھی مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رہیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاو َ تشویش ناک ہے ، جب کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستا ن میں کورونا کی شدت کم ہے، جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ، اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، اس کے علاوہ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے ، 7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں