13 برس کی عمر میں ۔۔۔ اداکارہ سونیا چوہان نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لندن میں جنم لینے والی پاکستانی نژاد برطانوی فنکارہ سونیا چوہان نے کہا ہے کہ وہ 13 برس کی عمر میں فلم اسٹار بن گئی تھیں۔پاکستانی نژاد فنکار سونیا چوہان حال ہی میں پاکستان آئیں جہاں اُنہوں نے مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ میں حصہ لیا۔ سونیا چوہان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے لندن میں آنکھ کھولی۔سونیا چوہان نے کہا کہ 13 برس کی عمر میں بالی ووڈ فلم میں پہلی بار کام کیا جس کا نام ’رفتہ رفتہ‘ تھا، فلم کا ہیرو راہول رائے تھا۔ بعد ازاں ماڈلنگ اور گلوکاری کی جانب آگئی اور لندن فیشن ویک میں بھی کیٹ واک کی۔فنکارہ نے کہا کہ مجھے اردو بولتے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی وجہ سے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں مہمان فنکارہ کے طور پر کام کیا۔نامور ہدایتکار جاوید شیخ کی فلم میں بھی کام کیا۔ اس فلم کا نام ’وجود‘ تھا۔اُنہوں نے کہا کہ اس فلم میں دانش تیمور، ندیم، شاہد اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بے بھی کام کیا تھا۔سونیا چوہان نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ میں بہت زیادہ مزا آتا ہے، ابھی ٹنا سفیناز کے لیے ماڈلنگ کی، میں لندن میں رہتی ہوں لیکن مجھے پاکستانی ملبوسات بے حد پسند ہیں۔فنکارہ سونیا چوہان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے، پہلی بار نازیہ حسن کے گانے کا ری میک کیا، اس کے بعد اپنا نیا گیت ’رنگ‘ ریلیز کیا جسے سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد لندن چلی جاؤں گی، پاکستان میں مہمان نوازی پر میڈیا کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں