مریضوں کوسہولیات نہ دینےپرمتعلقہ ایم ایس کیخلاف ایکشن ہوگا،وزیرصحت پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےایم ایس ڈی ایچ کیواسپتال اوکاڑہ ڈاکٹرشاہدسلیم کومعطل کردیا،ایم ایس ڈاکٹرشاہدکوناقص کارکردگی،غیرمناسب طبی سہولیات کی بناپرمعطل کیاگیا۔وزیرصحت یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریضوں کومناسب سہولیات نہ دینےپرمتعلقہ ایم ایس کیخلاف ایکشن ہوگا،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال اوکاڑہ میں تمام طبی سہولیات کویقینی بنایاجائے۔پنجاب کےتمام سرکاری اسپتالوں کی استعدادبڑھانےکی کوشش کررہےہیں،کسی سرکاری اسپتال میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی ناقابل برداشت ہے،ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرزاورعملہ کی کمی کوپوراکیاجارہاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں