آزادی اظہاررائے جرم نہیں،معاشرتی مسائل اجاگر کرنیوالوں کا لاپتہ ہوجانا سوالیہ نشان ہے،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی اظہاررائے کوئی جرم نہیں،معاشرتی مسائل اجاگر کرنیوالوں کا لاپتہ ہوجانا سوالیہ نشان ہے ،حکومت سرمدسلطان کو فوری بازیاب کرائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کے لاپتہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔بلاول بھٹو نے کہاکہ لکھنے، پڑھنے اور معاشرتی مسائل پر بات کرنے والے کا یوں لاپتہ ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے، بلاول بھٹو نے کہاکہ افسوس ناک امر ہے کہ حکومت نے ابھی تک سرمد سلطان کی بازیابی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا،آزادی اظہار رائے کوئی جرم نہیں ہے، مہذب معاشروں میں اختلاف کرنے والی آوازوں کو کچلا نہیں جاتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرمد سلطان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں