سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس ڈی لسٹ کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری ۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کا کیس ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیس کو ججز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے دس
رکنی فل کورٹ نے پانچ اپریل کو کیس کی سماعت کرنا تھی۔سپریم کورٹ میں جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے جج کی تقرری نہیں ہوسکی ، جسٹس فیصل عرب گزشتہ برس چار نومبر کو ریٹائر ہوئے تھے، جسٹس منظور احمد ملک بھی رواں ماہ 30اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 16ججز ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں