ڈالر پھر اوپر ہی اوپر جانے لگا،روپے کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر کا سلسلہ تھم گیا ، اچانک بڑا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 41پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 54

پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 153 روپے 70کا ہو گیا تھا ۔ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی ؟ اوگرا نے سمری بھجوا دیاسلام آباد(آئی این پی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی رجحان ہے جس کے باعث یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع نےبتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی بڑھا دی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراربھی رہ سکتی ہیں جبکہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں